• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر فنانس عہدہ پر تقرری کی جائے؛ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال کا وزارت صحت کو خط

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر فنا نس مہر محمد عثمان کے تبادلہ کو دو ماہ گزرنے کے باوجود وزارت صحت نے نئے ڈائریکٹر فنا نس کی تقرری نہیں کی۔ مہر محمد عثمان کو گریڈ بیس میں ترقی کے بعد 13مئی کوکنٹرولر ملٹری اکا ئونٹس ایچ آئی ٹی ٹیکسلا تعینات کیاگیا تھاتاہم وہ ابھی تک پمز ہسپتال میں ڈائریکٹر فنانس کی ذمہ داریاں ہی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔پمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے وزارت صحت کو خط لکھ کر در خواست کی ہے کہ چونکہ یہ عہدہ اب خالی ہونے والا ہے لھذا ڈائریکٹر فنا نس کے عہدہ پر تقرری کیلئے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے بی پی ایس 19 آفیسر کی خدمات حاصل کی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید