• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات اہم وفاقی وزارتوں کے نجی شعبے کے سیکرٹریوں کی تعیناتی کی درخواستیں

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )سات اہم وفاقی وزارتوں کے نجی شعبے کے سیکرٹریوں کی تعیناتی کی درخواستیں، مارکیٹ بیسڈ درخواست دھندگان کی پڑتال ہائی پاورڈ بورڈ بنے گا انٹرویو بھی ھونگے، وزیراعظم محمد شہباز شریف یا ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکے انٹرویو لینے کا امکان ، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر سے ماہر افراد کو پاکستان کی اہم وزارتوں کا سیکرٹری تعینات کرنے کا اعلان کر رکھاہے اس سلسلے میں بیرون ملک پاکستان کے اعلی تعلیم یافتہ تجربہ کار امیدواروں کی درخواستیں ملنا شروع ہو گئیں ،وزیر اعظم میان محمد شہباز شریف یا ان کے نامزد کردہ ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی سر براہی میں ہائی پاورڈ بورڈ امکانی طور پر اگست میں امیدواروں سے بالمشافہ انٹرویو کر سکتا ہے ،وفاقی کابینہ کے تاریخی فیصلے کی روشنی میں 8جولائی 2025 کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مذکورہ فیصلے پر عملدرامد کا پہلا مرحلہ شروع بھی کر دیا ،پہلے مرحلے میں قومی اخبارات کو ایک اشتہار جاری کیا گیا ،جس کے متن کے مطا بق 7 وفاقی وزارتوں کے لیے سیکرٹریز کی تقرری براہ راست نجی شعبے کے ماہرین سے کی جائے گی ،وزارت خزانہ ،پیٹرولیم ،توانائی ،منصوبہ بندی ،صنعت و پیداوار ،قومی فوڈ سیکیورٹی، ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے لئےوفاقی سیکرٹری جو مارکیٹ سے لینے کا فیصلہ ہوا ہے ا س کیلئے عمر کی حد60 سال ہے ، تقرری 2سال کیلئے پرفارمنس بیسڈ معاہدے پر ہو گی ،تنخواہ مارکیٹ سے ہم آہنگ، اندازاً دس سے پندرہ لاکھ روپے ماہانہ مقرر کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید