حیدرآباد( رپورٹ حامد شیخ) چیئرمین ایم کیوایم و وفاقی وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی بدل رہی ہے،اب کوئی کوٹہ وغیرہ کسی کو تعلیم حاصل کرنےسےنہیں روک سکتا۔جو لوگ کوٹہ سسٹم لگاکر کہیں اور سے آتےہیں،، صوبائی وزیرتعلیم نےکہاحیدرآباد میں یونیورسٹی انکی لاش پر بنےگی،آج ہم نےان کی سیاسی لاش پر یونیورسٹی بنادی۔ یہ بات انہوں نے ۔حیدراباد میں چائِنز کمپنی کے تعاون سے چائینز لینگویج سینٹر کی اففتای تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انسٹیٹوٹ فار ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز اور چائنز کمپنی ٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس میں دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی و تدریسی تعاون اور روزگار کے مواقع مہیا کرنے والی ٹریننگ اور تعلیم کے تعاون کا اعادہ کیا گیا۔