• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر مرزا عمر بیگ انتقال کر گئے،قل خوانی کل ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کے بھائی اور ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ کے ماموں اور معروف سماجی رہنما ڈاکٹر مرزا عمر بیگ بقضائے الٰہی انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ جامع قاسم العلوم گول باغ گلگشت میں ادا کی گئی، نما زجنازہ میں میاں راشد اقبال،میاں بختاور تنویر شیخ،مرزا اکبر بیگ، مرزا اصبر بیگ،اظہر جاوید بلوچ،خواجہ محمد عثمان، خواجہ یونس،شیخ طارق رشید،ظفر اقبال صدیقی، چوہدری طارق کریم،احتشام الحق اورخواجہ محمد فاضل سمیت سیاسی، سماجی، تاجر وصنعتکار برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی تقریب کل بروز منگل بعد نماز عصر انکی رہائش گاہ بوسن روڈ گلگشت میں منعقد ہو گی۔ 
ملتان سے مزید