کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی کے علاقے 3 نمبر بنگالی کیمپ میں گھر میں فائرنگ سے 35 سالہ نذیرا زوجہ شریف زخمی ہوگئی ، پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہے ،لانڈھی مرتضیٰ چورنگی فاروقی قبرستان کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 28 سالہ نوید ولد جہانگیر زخمی ہوگیا۔