• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بغدادی، میئر و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جوڈیشل کمپلکس نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، 18جولائی کوسنایاجائےگا،درخواست محمدہارون ایڈووکیٹ نےدائرکی ہے،کےالیکٹرک اور ایس ایس جی سی نے جواب عدالت میں جمع کروا دیے،دیگر فریقین کے جواب جمع نا کروانے پر عدالت نے اظہاربرہمی کیا،ایم ڈی ایس ایس جی سی نے جواب جمع کرایا کہ ایس ایس جی سی سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے، کسی عمارت کی جانچ ایس بی سی اے کی ہدایت کے بغیر کسی عمارت کا کنکشن منقطع کرنے کا اختیار نہیں ہے،ریکارڈ کے مطابق 1987 سے 2009 تک متاثرہ عمارت میں 24 گھریلو کنکشنز تھے، ایس ایس جی سی کے کنکشنز کی فراہمی کے دوران ایس بی سی اے یا کسی اور ادارے نے ناقابل رہائش قرار نہیں دیا، ہم نے حفاظتی انتظامات کے تحت متصل عمارت کے گیس کنکشنز منقطع کئے، ایس ایس جی سی کو عمارت گرنے سے پہلےایس بی سی اے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا، درخواست مسترد اور درخواست گزار کے خلاف کارروائی کی جائے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج ہوچکا ہے،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر شکیل عباسی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایک واقع کی ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتیں، مقدمہ درج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید