کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں گذری پولیس نے مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ مقامی عدالت میں جمع کرادی ،عدالت نے سی کلاس کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں چاہتا، نوجوان کا کہنا ہے مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر قائم ہوا، متاثرہ نوجوان نے لکھ دیا ہےکہ سلمان فاروقی نے میرے یا میری بہن سے کوئی بدتمیزی نہیں کی، نوجوان نے حلف نامہ دیا کہ وہ مقدمہ چلانا نہیں چاہتا۔