• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت سانحہ بغدادی کے متاثرین سے ہر ممکن تعاون کرے گی، وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ بغدادی لیاری عمارت کے متاثرین کو سندھ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی اور ان کی بحالی کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، سانحہ میں جاں بحق تمام افراد کو سندھ حکومت کی جانب سے فی کس 10 لاکھ روپے کی فوری مدد کی جارہی ہے جبکہ جو خاندان متاثر ہوئے ہیں انہیں فوری طور پر متبادل کے طور پر 3 ماہ کا کرایہ ادا کیا جارہا ہے، ہم ان تمام جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس سانحہ کے جو بھی ذمہ دار ہیں ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کے دوران کیا،انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں صوبائی وزیر نے کچھی مہشوری میگھوار پنچائیت کے 20 افراد کی اس سانحہ میں ہلاکت پر ان کے اہلخانہ سے دکھ کا اظہار کیا ، اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اس وقت تمام متاثرین اپنے طور پر رشتہ داروں کے یہاں قیام پذیر اور مشکلات سے دوچار ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ متاثرین کی مستقل بحالی کے لئے بنائی گئی کمیٹی جلد ہی لائحہ عمل طے کرکے ان کی مستقل رہائش کا بندوبست کیا جائے گا،بحالی کے لئے ٹائون کے آفس میں فوری ایک ڈیسک بھی بنا دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید