• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لیز پر زمین کا معاملہ، کمپنی کیخلاف سخت اقدام سے روک دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے دھابیجی میں نمک کی پیداوار کے لئے دی گئی لیز پر زمین کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کے نوٹس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کمپنی کے خلاف کسی بھی سخت اقدام سے روک دیا، درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے مؤقف اختیا کیا کہ ان کے مؤکل کمپنی نے زمین کے استعمال میں تبدیلی کے لیے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن کو باضابطہ درخواست دی تھی اور تمام متعلقہ اداروں سے اجازت بھی حاصل کی گئی ہے تاہم ڈپٹی کمشنر نے زمین کے مبینہ غیر قانونی استعمال پر نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ زمین نمک کی پیداوار کے لیے دی گئی تھی لیکن کمپنی نے اس پر فارمنگ شروع کردی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ زمین پر فارمنگ کے لیے ایک غیر ملکی کمپنی کے ساتھ مشترکہ بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے بھی زمین کی ملکیت کا دعویٰ کر رکھا ہے جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے، عدالت نے تمام فریقین کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت تک اپنا مؤقف واضح طور پر تحریری جواب کی صورت میں جمع کرائیں تاکہ کیس کو میرٹ پر نمٹایا جا سکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید