کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور ایس بی سی اے افسران سمیت 10 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، ایس بی سی اے افسران اور دوبلڈنگ مالکان سمیت 10 ملزمان پیش ہوئے۔ملزمان میں مالکان عبدالرحیم اور تاج محمد، ایس بی سی اے افسران عاصم خان، آصف رضوی، عرفان نقوی، زرغام حیدر، اشفاق کھوکھر، فہیم مرتضی، ظفراقبال اور جلیس شامل ہیں،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کا مکمل ریکارڈ نہیں مل سکا ملزمان کا مزیدجسمانی ریمانڈ دیاجائے، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس بلڈنگ کے بوسیدہ ہونےکی شکایت ریکارڈ پر نہیں ہے،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سے ریکارڈ حاصل کرناہے۔