کراچی( اسٹاف رپورٹر )شرافی گوٹھ تھانے کی حدود سے دو روز قبل ڈرم سے ملنے والی خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،ایس ایس پی ملیر نے پیر کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،انہوں نے بتایا کہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے ،حتمی رپورٹ کا انتظار ہے، خاتون کی لاش دس سے بارہ روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ شرافی گوٹھ میں درج کر لیا گیا ہے۔