کراچی(اسٹاف رپورٹر) قیوم آباد میں تیز رفتار مسافر بس الٹنے کے باعث بس میں سوار 2 خواتین سمیت 14 مسافر زخمی ہوگئے ، اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 40سالہ یعقوب ولد اعظم،27سالہ صفت ولد مبارک خان،40سالہ نجم ولد عمر خان،45سالہ لطیف ولد یوسف، 30سالہ راجن ولد شام،40سالہ کامران ولد نسیم،50سالہ عبدالقیوم ولد نور خان،50سالہ نجم ولد عمر ،60سالہ صفدر ولد خان زمان ،60سالہ یعقوب، 35سالہ بلال ،35سالہ غلام ولد سرور،35سالہ گنگا زوجہ شام اور 32سالہ سوبیہ زوجہ وسیم کے ناموں سے ہوئی ،پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ڈرئیور کر حراست میں لیکر بس کو تھانہ منتقل کردیا ۔