کراچی( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث نو عمر گینگ کے یوسف ولد عبدالہاشم، سعد ولد عبداللّٰہ، عمار ولد عبداللہ اور ابراہیم ولد سید نواب کو گرفتار کرکے نقلی پستول، خنجر اور نقد رقم برآمد کرلی ،علاوہ ازیں سچل پولیس نے وکیل سوسائٹی اسکیم 33 کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث کم عمر 6 رکنی ڈکیت گروہ کے شہباز ولد نور محمد، شفقت ولد علی گل، زاکر ولد ریاض، علی ولد عبد الحفیظ، مدثر ولد عبد العزیز اور اسلام دین ولد گل حسن کو گرفتار کرکے دو پستول ، موبائل فون، نقد رقم اور چھینی گئین 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ۔