کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے پرنس روڈ توسیعی منصوبے کیلئے گرائی جانے والی دکان مالک کا احتجاج ، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کرئے ، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچی چپل رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے کہی ۔ 50 سال تک کوئٹہ کے پرنس روڈ پر بلوچی چپل فروخت کرنے والے ماما مری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کی دکان مسمار کی گئی ہے انہیں متبادلہ جگہ فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پرنس روڈ توسیعی منصوبے کیلئے ان کی دکان گرائی گئی ہے۔