• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے حالیہ نتائج کی تحقیقات کرائی جائیں، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن الائنس کے رہنماؤں ملک رشید کاکڑ ، جعفر خان کاکڑ اور محمد نواز پندرانی نے میٹرک کے امتحانات کے حالیہ نتائج کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دے کرمیٹرک کے 2025ء کے نتائج کی تحقیقات کرائی جائے اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو بورڈ سے اپنے تمام اسکولز کی باقاعدہ علیٰحدگی کا عمل شروع کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے تحریک چلائیں گے یہ باتیں انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کو نااہل افسران نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے محنتی طلباء کے خوابوں کو چکنا چور کرکے ان کے مستقبل سے کھیلا گیا ہے بورڈ تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ پیسے کی مشین بن چکا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں صورتحال یہی رہی تو بلوچستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن الائنس بورڈ سے اپنے تمام اسکولز کی علیٰحدگی کا عمل شروع کرکے قومی اور بین الاقوامی تعلیمی بورڈ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگی انہوں نے شہید استاد سکندر شمیم کو ان کی تعلیمی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکندر شمیم کو شہید قرار دے کر ان کے خاندان کو معاوضہ ادا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید