• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرلز ہائی اسکول کلی امین آباد بروری کی ہیڈ مسٹریس کوخراج تحسین

کوئٹہ(پ ر)بروری کے قبائلی و سماجی رہنماء عزیز احمد بلوچ،میر عبدالعلی کھیازئی،حاجی شیرمحمد بڑیچ، امیر اللہ خان یوسفزئی،سید محسن عابدی،محمد آصف کھیازئی ودیگر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی امین آباد بروری کی ہیڈ مسٹریس صبیحہ بلوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےانہیں خراج تحسین پیش کیاہے اور کہا ہے کہ صبیحہ بلوچ کی دن رات بے لوث خدمت اور محنت کی وجہ سے گرلز ہائی اسکول کلی امین آباد کا بہترین درسگاہوں میں شمار ہوتا ہے شاندار نظام تعلیم اوربہترین نظم و نسق کی وجہ سے بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں ان بچیوں کو ہیڈ مسٹریس صبیحہ بلوچ اپنی مدد آپ کے تحت خصوصی انعامات سے نوازتی ہیں ان کی شاندار کارکردگی کی واضح مثال یہ ہے کہ اکثر طالبات پوزیشن ہولڈر ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید