کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ مین متعین ایرانی قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ ہم خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کررہا ہے خواتین تجار کو ایران ایکسپو میں شرکت کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب ہوئی جس میں مسز قونصل جنرل ایران اور دختر قونصل جنرل ایران حاجرہ کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے پیٹرن انچیف ولی محمد نورزئی،بلوچستان ریفارمز کے صدر ملک عرفان، وومن چیمبر آف کامرس کی فرزانہ بلوچ، شرمین یونس،پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی چیف کوارڈینیٹر فردوس، پیٹرن انچیف میمونہ رضا بڑیچ ،چیئرپرسن شازیہ اختر ،صدر ڈاکٹر آمنہ سومروو دیگر نےبھی شرکت کی مقررین نے کہا کہ خواتین بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہاکہ ایرانی قونصلیٹ خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کررہا ہے ،خواتین تجار کو ایران ایکسپو میں شرکت کے لئے بھرپور تعاون فراہم کریں گےہماری کوشش ہے کہ خواتین بزنس کمیونٹی کے دو طرفہ تجارتی رجحان کو فروغ دیا جائے۔