کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ای کامرس پر ٹیکس کٹوتی شروع ہو گئی ہے۔ 26-2025 کے اطلاق سے ہی ایف بی آر نےآئن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنا شروع کردیاہے جسکی وجہ سےآن لائن کاروبار ، کوریئر سروس اور لاجسٹک خدمات دینے والےمتاثر ہونگے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن مارکیٹ پلیسز، کوریئر سروس اور ادائیگی میں معاونت کرنے والے اداروں پر لازم ہوگا کہ وہ ہر ماہ اپنا ٹرانزیکشن ڈیٹا اور وصول کیے جانے والے ٹیکس کی رپورٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جمع کروائیں۔