کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ روز شدید بارش اورطوفانی ہوائوں کے باعث 132Kv صحبت پور گرڈا سٹیشن کے احاطے میں 132Kv کاایک ٹاور گر گیا جس سے صحبت پور گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی،بارش کی وجہ سے صحبت پور گرڈاسٹیشن میں بھی پانی جمع ہوگیابعد ازاں کیسکوٹیموں نے نکاسی آب کیلئے ہنگامی بنیادوںپر کام شروع کردیا۔ ترجمان نے کہاکہ اس گرڈاسٹیشن سے منسلک مختلف علاقوںمیں تقریباً22ایچ ٹی کے کھمبے بھی گرگئے ہیں کیسکو ٹیموں نے صحبت پور گرڈاسٹیشن کے گرے ہوئے ٹاورکی تنصیب اور مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔