• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں گیس چوری کی رو ک تھام کیلئے آپریشن ’’گرفت‘‘

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان میں گیس چوری کی رو ک تھام کے لئے آپریشن گرفت شروع کردیا ،مختلف ٹیمیں تشکیل تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہےاس ضمن میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کوئٹہ، کچلاک، پشین، زیارت، مستونگ اور قلات میں کاروائیاں کررہی ہیں اور ابتک درجنوں غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کر دیا گیا ہے اور متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے ،ذرائع سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق آپریشن گرفت میں کسی قسم کی گیس چوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی چھاپوں کے دوران گھریلو، تجارتی اور صنعتی سطح پر لگائے گئے غیر قانونی گیس کنکشنز کو ہٹایا جائے گا، جبکہ گیس کی چوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے مقدمات درج کیے جا ئیں گے۔
کوئٹہ سے مزید