کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6 شہباز سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ اشرف ولد مظفر شدید زخمی ہوگیا جو سپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،کورنگی ڈیڑھ نمبر میں تیز رفتاربس کی ٹکر سےموٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی ،پولیس نے حادثہ کی ذمہ دار بس کو قبضے میں لیکر تھانہ منتقل کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، جاں بحق اور زخمی ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تھی ، صدر کینٹ اسٹیشن بلال مسجد کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، لاش سرد خانہ منتقل کردی،بلوچ کالونی ، علاوہ ازیں عمر کالونی کے قریب ٹرین کی زد میں آکر12سالہ عاطف ولد ضمیر خان جاں بحق ہوگیا۔