• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں یکجہتی فلسطین کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں یکجہتی فلسطین کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت کیا گیا ، سیمینار کا اہتمام شعبہ سیاسیات اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی،پائیلر اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والےاساتذہ نے شرکت کی اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور پاکستان بطور ایک ماڈل کے عنوان پر گفتگو کی، پاکستان کی فلسطین کاز کے ساتھ تاریخی حمایت کے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا اور قیام پاکستان سے قبل اور بعد میں ٹریڈ یونین، سول سوسائٹی، نوجوانوں، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے کردار، فلسطینی ثقافت کے عنوان سے بھی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا تھا،اس موقع پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن جیسے موضوعات کو سختی سے مسترد کیا گیا اور پاکستان کی نظریاتی اور تاریخی اعتبار سے فلسطین کاز کی حمایت کو اجاگر کرنے کے ساتھ مستقبل میں فلسطین کا زکی حمایت کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید