• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابہ کرام کی وفاداری تاریخِ اسلام کی روشن مثال ہے،سنی علما کونسل

کوئٹہ (آن لائن) سنی علما کونسل کوئٹہ صدر علامہ عبد الرحیم ساجد، جنرل سیکرٹری قاری ایوب معاویہ،مولانا مقبول شاہ، مولانا ایوب انصاری ، مولانا فضل صدیقی،قاری نذیر احمد فاروقی، محمد آصف مینگل، شکیل احمد گجر،میرعبدالمالک،مولانا عبد الرازق و دیگر نے اپنے بیان میں کہاکہ صحابہ کرام کی وفاداری تاریخِ اسلام کی روشن مثال ہے اسلام کی بنیاد جن عظیم ہستیوں کے کندھوں پر استوار ہوئی، ان میں سب سے اولین اور نمایاں نام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ہے۔ یہ وہ مقدس جماعت ہے جنہوں نے نبی کریم ﷺ پر کامل ایمان لا کر نہ صرف اپنی جان، مال، وقت، عزت بلکہ پوری زندگی اسلام کے لیے وقف کر دی۔صحابہ کرام کی وفاداری صرف الفاظ یا جذبات کی حد تک نہ تھی، بلکہ انہوں نے میدانِ بدر، احد، خندق، تبوک اور دیگر تمام مواقع پر اپنی قربانیوں سے اس وفاداری کو عملا ثابت کیا۔ حضرت ابو بکر صدیق کا غارِ ثور میں وفا کا مظاہرہ، حضرت عمر کی عدل و جرت، حضرت علی کی وفاداری و شجاعت اور حضرت عثمان کی سخاوت و قربانی، تاریخِ انسانیت میں بے مثال ہیں۔ آج امت کو اگر اتحاد، اخلاص، دیانت اور وفا کا عملی نمونہ درکار ہو تو صحابہ کرام کی زندگی سب سے بڑی مشعلِ راہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید