• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی مدد جتک سے زابد علی ریکی کی ملاقات،صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد ریکی نے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل کے حل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے سیاسی جماعتوں کے مابین تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینا ناگزیر ہے۔رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید