• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، فورسز کا آواران میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید رب نواز طارق نے جام شہادت نوش کیا۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آج بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، یہ آپریشن بھارتی پراکسی ’ فتنہ الہندستان’ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید رب نواز طارق (عمر: 34 سال، ضلع مظفرآباد)، جو فرنٹ لائن پر جوانوں کی قیادت بہادری سے کر رہے تھے، مادرِ وطن پر قربان ہو گئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید