• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈ ھ بیر ٗوالدہ کیلئے دوائی لانے والانوجوان قتل

پشاور( کرائم رپورٹر) بڈھ بیر میں سابقہ دشمنی پرنوجوان کو قتل اور گھنٹہ گھر میں خواجہ سراء کو زخمی کردیا گیا ۔محمد توصیف سکنہ بڈھ بیر کندے ماما خیل نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنی والدہ کے لئے دوائی لینے کے لئے اپنے بھائی منصف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ راستے میں سابقہ دشمنی کی بناء پر منہاج ٗعثمان ٗسلمان اور حماد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منصف متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا ملزمان فرار ہو گئے ادھر تھانہ کوتوالی کی حدود گھنٹہ گھر میں خواجہ سراء شہزاد عرف برفی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا پولیس نے عامر ولد فرید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا خواجہ سراؤں کا کہناہے کہ پشاور میں آئے روز خواجہ سراؤں کے قتل اورفائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ان کاکہناتھا کہ و ہ بہت جلد احتجا ج کا اعلان کرینگے ۔
پشاور سے مزید