کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے ، بھینس کالونی کے رہائشی 33سالہ شخص کو تیز بخار ، نیم بیہوشی اور خون بہنے کی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا جس کے ٹیسٹ کے بعد اس میں کانگو کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مریض کو آئیسولیٹ کردیا گیا ہے اور اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔