امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ہم شام میں تشدد کے خاتمے لیے معاملات میں کردارادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ ہم شام اوراسرائیل کے درمیان دیر پا تصفیے کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر سفارت کاری کر رہے ہیں۔
تاہم انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا کہ آیا امریکا کی جانب سے اسرائیل کو شام پر حملے کے بعد کسی قسم کی ناراضی کا پیغام بھیجا گیا ہے۔