• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی مفاہمت اور بات چیت کا راستہ اختیار کرے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج اور دھرنے کی سیاست کے بعد مفاہمت اور بات چیت کا راستہ اختیار کرے، پی ٹی آئی کے کئی رہنما اپنے سر براہ کی رہائی میں بڑی رکاوٹ ہیں، جو بات چیت کے عمل کو دانستہ سبوتاژ کررہے ہیں، ماضی کے ناکام تجربات کے باوجود پی ٹی آئی کے بعض رہنما ہر کچھ دن بعد احتجاج کا فیصلہ کر کے حکومت کی بات چیت کے راستے کو بند کردیتی ہے،جس کا زیادہ نقصان پی ٹی آئی کے سربراہ کو پہنچ رہا ہے، پی ٹی آئی نے جس طرح ملکی معاشی صورت حال کو اپنے دور حکومت میں برباد کی اس کی تباہی کے اثرات آج بھی ملکی معیشت پر دکھائی دے رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید