• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو کے معروف رائٹر ابن صفی کی برسی 26 جولائی کو منائی جائے گی

لاہور(این این آئی) اردوکے معروف رائٹر ابن صفی کی برسی 26جولائی کومنائی جائیگی، ابن صفی 6 جولائی 1928ء کو بھارتی شہراتر پردیش کے ضلع الہ آباد کے معروف قصبے نارا میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام اسرار احمد تھا ۔شروعات شاعری سے کی، 20برس کے مختصر عرصے میں 250سے زیادہ جاسوسی ناول لکھے، انکے ناولوں کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بک اسٹال پر آتے ہی ختم ہو جاتے تھے، عمران سیریز کو انکی مقبول ترین سیریز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوںنے تعلیم آگرہ یونیورسٹی سے حاصل کی تھی اور بطور شاعر وہ اپنا نام اسرار ناروی لکھتے تھے ۔ابن صفی 1952میں الہ آباد سے ہجرت کر کے کراچی آگئے ۔ ابن صفی نے اپنی زندگی کی شروعات شاعری سے کی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید