• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن اور جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کیساتھ امبر الرٹ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانوی محکمۂ موسمیات نے لندن اور جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کیساتھ امبر الرٹ جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لندن اور جنوب مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میٹ آفس نے امبر الرٹ جاری کرتے ہوئے طوفان کی پیشگوئی کر دی ہے، اس طوفان کے دوران چند گھنٹوں میں تقریباً 100ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے جو تقریباً ایک ماہ کی بارشوں کے برابر ہوگی۔

لندن، برائٹن، چیلمسفورڈ، سینٹ البانس اور کیمبرج سمیت بڑے قصبوں میں لاکھوں لوگ ان بارشوں سے متاثر ہو سکتے ہیں، جنوری 2024ء میں طوفان ہینک نے انگلینڈ اور ویلز میں تباہی مچائی تھی، تقریباً 18ماہ بعد لندن میں پہلی امبر وارننگ جاری کی گئی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق سیلابی صورتحال سے نشیبی علاقوں میں مسائل اور بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آسمانی بجلی اور تیز ہوائیں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ 

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور میٹ آفس کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید