لاہور(خبرنگار) چڑیا گھر کا انتظام دوبارہ انتظامیہ کے پاس آنے سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ داخلہ ٹکٹ میں نمایاں کمی سے گذشتہ روز چھٹی والے دن سیاحوں کی کثیر تعداد لاہور چڑیا گھر کھچی چلی آئی۔ ٹکٹ کا کنٹرول دوبارہ محکمہ کے پاس آنے اور 50 فیصد کمی کے بعد شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔