• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر کی صدر لاہور چیمبر آف کامرس ابوذر شاد کے گھر آمد، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس ہارون اختر گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور میاں ابوذر شاد سمیت اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چودھری ،سابق صدور میاں انجم نثار، محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر علی حسام، خواجہ شاہ ذیب اکرم، نعیم میر، سہیل ضیاء بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ تمام شرکاء نے مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تاجر برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
لاہور سے مزید