لاہور ( جنرل رپورٹر )ڈاکٹروں، ہیلتھ پروفیشنلز اور میڈیکل اداروں کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر کے اندراج کے قوانین کے حوالے سےپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) لاہور کے زیر اہتمام اہم ویبنار (Webinar)کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔