لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے چیئرمین محمد ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں گزشتہ دنوں لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے کوارٹر کی چھت گرنے کی وجہ سے محمد الطاف پوائنٹس مین اور ان کی چار سالہ بیٹی کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں سے 5% ”بیسک تنخواہ بطور ہاؤس رینٹ“ تو باقاعدگی سے کاٹا جا رہا ہے، لیکنان کے سر پر موجود چھتوں کی مرمت پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جا رہا۔ موت ریلوے کی چھتوں سے برس رہی ہے۔