لاہور(خبرنگار)سڑک پرسڑک کا سلسلہ ہوگا ختم، لاہور میں ہر سڑک کی اونچائی کا ایک لیول مقرر ہوگا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا 15روز میں بوسیدہ حال سڑکوں کا سروے مکمل،حتمی پلان تشکیل دیا جائے گا،اگلے ایک سال میں سڑکوں کی اونچائی کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا،سڑک پر سڑک مت بنائیں، تمام سڑکوں کو موزوں اونچائی تک لائیں،شہر کی بوسیدہ اور ٹوٹی سڑکوں سے پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔