• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابہ کرامؓ کی عزت و حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی و اخلاقی فرض، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

لاہور(خبرنگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے بیگم کوٹ چوک لاہور میں ایک عظیم الشان "دفاعِ صحابہ جلسہ عام" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرامؓ دین اسلام کے سچے ترجمان اور امت کے رہنما ہیں۔ ان کی عزت و حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی و اخلاقی فرض ہے۔حافظ عبدالکریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو صحابہ کرام کی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہئے اور ان کی زندگی کو مشعل راہ بناکردنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کرنی چاہئے۔
لاہور سے مزید