لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ملیحہ رشید نے کہا ہےکہ اندرون لاہور کا ثقافتی ورثہ صرف ماضی کی جھلک نہیں، بلکہ ایک زندہ میراث ہے جو ہماری قومی شناخت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ صرف ایک ذمہ داری نہیں بلکہ آنے والی نسلوں سے کیا گیا وعدہ ہے۔ اندرون لاہور میں موجود خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کی نشاندہی اور ان کی حفاظت کے لیے ایک اہم اور جامع سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔