• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ایجوکیشن صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں ہونی چاہیے،مقررین

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس میں تحقیق، تنقیدی سوچ اور عملی تربیت کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ جب یہ ڈاکٹرز اپنی پیشہ ورانہ عملی زندگی میں جائیں تو مریضوں کو بہتر معیاری ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی یقینی بنا سکیںانہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نئی تعلیمی حکمتِ عملیوں کو اپنائیں تاکہ طلبہ کو ایک مضبوط علمی و پیشہ ورانہ بنیاد فراہم کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر فاروق افضل نے میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے اور تدریسی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک علمی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصہ ممتاز میڈیکل ٹیچر اور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر آفتاب محسن تھے جبکہ اس موقع پر ایم ایس پروفیسر فریاد حسین، پروفیسر ندرت سہیل، پروفیسر فرح شفیع، پروفیسر شندانہ طارق، پروفیسر آمنہ ا حسن چیمہ، ڈاکٹر جاوید مگسی، پی جی ایم آئی کے فیکلٹی ممبرا ن، ینگ ڈاکٹرز اور اے ایم سی کے سٹوڈنٹس بڑی تعداد میں موجود تھے۔
لاہور سے مزید