اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے پن بجلی منافع کو ٹیرف سے الگ کرنے پر غور شروع کر دیاہے، ٹیرف الگ کرنے کا مقصد بجلی صارفین پر فی یونٹ 1روپے 10پیسے اضافی بوجھ کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت واپڈا کا جنریشن ٹیرف 3 روپے 85پیسے ہے‘نیٹ ہائیڈل پرافٹ فی یونٹ 1 روپے 10 پیسے ہے‘ اگر فیصلے پر عملدرآمد ہوتا ہے تو بجلی ٹیرف میں کمی ہو سکے گی، اس وقت پن بجلی منافع کی مد میں 170ارب روپے کے بقایا جات ہیں، یہ رقم وفاق نے صوبوں کو ادا کرنی ہے۔