اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش موہنجو دڑو 86، لاڑکانہ 72، سکرنڈ ، حیدرآباد 21، سکھر، پڈعیدن 20، روہڑی اور حیدرآباد ایئرپورٹ 18، خیرپور 17، جیکب آباد 10، میر پور خاص 05، دادو اور کراچی 02، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔