• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ فلائٹس پابندی ختم ہونے کے بعد قومی اور پرائیویٹ ایئر لائن ہفتہ وار چار چار پرواز

کراچی (اسد ابن حسن) برطانوی ہوا بازی اتھارٹی کی پاکستانی ایئر لائنز پر اپنے ملک سے آپریشن پر پابندی ختم کرنے کے بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل اور پرائیویٹ ایئر لائن ایئر بلو نے اپنی ابتدائی طور پر مانچسسٹر کے لیے پروازوں کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایر لائن ہفتہ وار چار پروازیں مائنجسٹر اور اسلام آباد کے لیے آپریٹ کرنے کا شیڈول تیار کر چکی ہے۔ اسی طرح پرائیویٹ ایئر لائن ایئر بلو ابتدائی طور پر اسلام آباد سے مانچسٹر چار پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے بعد اگر مسافروں کا رش رہا تو پھر یومیہ ایک فلائٹ کر دی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید