اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ( پی ایس کیو سی اے) کے دو گریڈ انیس کے افسران میں سنیارٹی کا معاملہ طے کر تے ہوئے خالد احمد ببلانی کو سینئر قرار دے دیا ہے،پی ایس کیو سی اے کے گریڈ انیس کے افسر علی بخش سومرو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 25 جون 2025 کو ایک درخواست کے ذریعے سنیارٹی کا کلیم واپس لے لیا جس پر وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے گریڈ انیس کے افسر خالد ببلانی کو علی بخش سومرو سے سینئر قرار دے دیا۔