• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، نائب قاصد، فراش کی پوسٹیں ڈائنگ قرار دیدی گئیں

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )میں نائب قاصد \ فراش کی پوسٹوں کو ڈائنگ پوسٹیں قرار دیدیا گیا ہے ، ان پوسٹوں پر کام کرنے والے ملازمین کی ریٹائرمنٹ، ان کی اموات کی صورت یا پھر ان کی سروس سے برخاستگی کی صورت میں خالی ہونے والی پوسٹ خود بخود ختم ہوتی جائیں گی،ذرائع کے مطابق ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کی ہدایت پر اسسٹنٹ ایم اے جی محمد عثمان نے چیف کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس، ڈپٹی ایم اے جی آفس سمیت ملک بھر کے کنٹرولرز ملٹری اکاؤنٹس کو اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت دفاع کے خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے ایم اے جی آفس لیٹر کے ذریعے کہا گیا ہے کہ نائب قاصد/فراش جیسی پوسٹوں کو ڈائنگ پوسٹوں کے طور پر قرار دیدیا گیا ہے جو ملازمین کی ریٹائرمنٹ، برطرفی یا پھر موت کی صورت میں خالی ہونگی۔
اہم خبریں سے مزید