• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے اجرک کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندا شروع کردیا، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اجرک کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندا شروع کردیا ہے.

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں ایک فیصد گاڑیوں پر بھی اجرک والی نمبر پلیٹ نہیں اور چلان بھی نہیں ہو رہا، صوبائی وزراء کے بچوں کی گاڑیاں فینسی ہیں،سوشل میڈیا نے دکھایا ہے اندرون سندھ میں پانچ فیصد گاڑیوں میں بھی نمبر پلیٹ نہیں ہوتی تاہم وہاں کوئی کاروائی نہیں ہوتی، سونے کا انڈا دینے والی مرغی کراچی ہے جسے ذبح کیا جاتا ہے، نمبر پلیٹس دینی ہے تو مفت دی جائے لوگ لگائینگے۔ 

وہ اتوار کو مرکز بہادرآباد پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھےکراچی حیدرآباد کا ڈومیسائل رکھنے والے شہریوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر امین الحق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا ہے، اچانک اجرک والی نمبر پلیٹ کا اجرا ہوا، کراچی میں 65لاکھ کے قریب گاڑیاں ہیں، ان میں سے 40سے 45لاکھ موٹرسائیکلیں ہیں۔

 گورنر نے کہا کہ اجرک سندھ کی تہذیب اور عزت کی علامت ہے، اس کی آڑ میں لوگوں کو لوٹا جارہا ہے تو کیا یہ اسکی تذلیل نہیں، نمبر پلیٹ لوگوں کو دینی ہے تو مفت دیں۔

گورنر سندھ نے واضح پیغام دیا ہے اجرک ثقافت ہے اس کی آڑ میں لوگوں کو لوٹا جائے گا تو کیا اسکی حرمت بحال رہے گی،چالان کرنے پر انہیں الگ کمیشن ملتا ہے۔ 

فاروق ستار نے کہا کہ میں عوام کی ابتر حالت زار ہے، ہم نہ بھی چاہیں تب بھی پیپلز پارٹی کے وڈیرے اور جاگیردار اپنے کرتوتوں سے تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، یہاں غیر جمہوری ، غیر منصفانہ طرز کی جمہوریت ہے، سندھ کے شہروں میں ایک غم و غصہ ہے لاوا پک رہا ہے کیونکہ 17سالوں سے سندھ کے وسائل اور زمینوں کا اختیار پیپلزپارٹی کے جاگیرداروں کے ہاتھوں میں ہے۔

اہم خبریں سے مزید