• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نمبر پلیٹ پر اعتراض جرائم کی سہولت کاری‘ سندھ حکومت

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے اجرک والی نمبرپلیٹ پر اعتراض اٹھانے کو جرائم کی سہولت کاری کے مترادف قرار دے دیا۔میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہناتھاکہ فاروق ستار ہم پر جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ وہ آج بھی اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے کراچی کو بوری بند لاشوں، لسانی نفرت، اور منظم تشدد کا مرکز بنایاجبکہ ترجمان سندھ حکومت گہنور خان اسران نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آج بھی نفرت کے خول میں بند ہے‘فاروق ستار اور ان کی ایم کیو ایم کا ماضی کراچی کے عوام سے چھپا نہیں، جنہوں نے شہر کو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا تحفہ دیا وہ آج تنقید کر رہے ہیں‘ایم کیو ایم نہیں چاہتی کہ لوگ نئی نمبر پلیٹ لگائیں اور جرائم کی روک تھام ہو‘مخدوش عمارتوں پر استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز سیاسی ڈرامہ ہے۔ارسلان اسلام شیخ نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹ، ماضی کی تباہ کاریاں، اور آج کی خدمت میں فرق پہچاننا عوام کے لیے اب مشکل نہیں رہا‘12 مئی کا سیاہ دن کراچی کی تاریخ کا وہ بھیانک باب ہے، جسے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔اگر واقعی ضمیر زندہ ہے تو فاروق ستار کو چاہیے کہ وہ اس جماعت سے علیحدگی اختیار کریں جس نے کراچی کو تباہ کیا اور عوام سے معافی مانگیں۔
اہم خبریں سے مزید