• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

65 فیصد پاکستانیوں کا جمہوریت پر بھرپور اعتماد، آئی پور سروے

کراچی (نیوز ڈیسک) آئی پور سروے کے مطابق 65فیصد پاکستانیوں کا جمہوریت پر بھرپور اعتماد ہے ، 89فیصد شہریوں نے رائے دی ہے کہ جمہوریت پاکستان کی ترقی ، استحکام کیلئے ضروری ہے ، 43فیصد مطمئن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت جمہوریت کو ملکی استحکام کےلیے سب سے اہم قرار دیتی ہے ۔اس بات کا پتہ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے سے چلا جس میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ سروے میں 89فیصد پاکستانیوں نے جمہور ی نظام حکومت پر بھرپوراعتمادکیا اور اسے پاکستان کی ترقی اور استحکام کےلیے ضروری قرار دیا،7فیصد نےجمہوریت کی مخالفت کی جبکہ 4فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ البتہ سروے میں 54فیصد نے موجودہ جمہوری نظام سے غیر مطمئن ہونے کا کہا ،جبکہ 43 فیصد نے مکمل اطمینا ن کا اظہار کیا۔ اس سوال پر کہ پاکستان کےلیے کونسا نظام سب سے بہتر ہے؟65فیصد نے جمہوری نظام کے حق میں رائے دی ،19 فیصد نے اسلامی نظام حکومت جبکہ 10فیصد نے فوج کی زیر قیادت نظام کو پاکستان کےلیے بہتر کہا ۔
اہم خبریں سے مزید