• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بارشوں و سیلابی ریلوں سے نقصانات کے جائزے اور تخمینے کا عمل شروع

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )وزیر مملکت خزانہ اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ جہلم سمیت پنجاب بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے جائزے اور تخمینے کا عمل شروع ہو گیا ۔ متاثرین کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ، شفاف، درست اور منصفانہ سروے کے ذریعے بارشوں کےمتاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، وہ جہلم کے بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر شہریوں سے ملاقات اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر مملکت خزانہ خورد چوٹالہ، رسول نگر، دادو پور، امبر کے متاثرہ علاقوں میں گئے اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے حکام نے نقصانات، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن اور بحالی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی، خورد چوٹالہ میں ریلیف کیپ اور میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ متاثرہ لوگوں کے علاج معالجے، ادویات، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا معائنہ کیا،وزیر مملکت خزانہ بلال نے پٹوار، محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک حکام کی موقع پر شہریوں کے نقصانات کے اندراج کے عمل کا بھی معائنہ کیا،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے امدادی کیمپوں میں ہی نقصانات کا اندراج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید