• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، عدم اعتماد کیلئے ریہرسل ہے، گورنر کنڈی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی نے دعوی کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن، عدم اعتماد کیلئے ریہرسل ہے  الیکشن میں ہم 6 سیٹیں جیت سکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہگورنر ہاؤس میں آج حلف برداری ہوئی ہے اور اسمبلی میں ہوتی تو زیادہ اچھا ہوتا ۔ لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن بیٹھیں پانچ چھ کا فارمولا ہے پانچ اپوزیشن چھ حکومت۔ علی امین نے کہا کہ تھوڑا صبر کریں مشاورت ہے پھر انہوں نے کہا ہم اپنے امیدوار ودھ ڈرا کر رہے ہیں بیرسٹر گوہر ، انفارمیشن سیکرٹری نے ودھ ڈرا کر رہے ہیں اور بلا مقابلہ کر رہے ہیں بعد میں ان کے امیدوار ان کی بات ماننے سے انکاری ہوگئے تھے تو جب وہ لوگ ابھی ان کی بات نہیں مان رہے سینیٹر بن جائیں گے تو پھر کیا ہوگا ابھی ودھ ڈرال کا وقت گزر گیا ہے ۔ ابھی لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن کی میٹنگ ہے اس کے بعد ہمیں بتائیں گے اگر بات چیت ہوجاتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ اپوزیشن کوشش کرے گی کہ چھ سات سینیٹر ز بنائیں کیوں کہ اس وقت تیس سے پینتیس ایم پی ایز آزاد موجود ہیں۔ یہ ہماری ریہرسل ہے عدم اعتماد کے لیے اگلہ مرحلہ یہ ہوگا کہ جس دن ہمارے پاس ایک ممبر بھی اپوزیشن کے پاس زیادہ ہوگا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے کہ ہم عدم اعتماد کی تحریک لے کر آسکتے ہیں۔یہ لوگ جانتے ہیں انہوں نے اپنے ایم پی ایز کے ساتھ کیسا سلوک روا رکھا ہے اس لیے انہیں ڈر ہے۔ جہاں تک بیرسٹر سیف کے ٹوئٹ کی بات ہے ان سے کہوں گا کہ پہلے اپنی پارٹی میں اعتماد پیدا کریں۔ پروگرام میں نمائندہ جیو نیوز ارشد عزیز ملک، نمائندہ جیو نیوز برمنگھم مرتضی علی شاہ اور ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے بھی گفتگو کی۔نمائندہ جیو نیوز ارشد عزیز ملک نے کہا کہ اپوزیشن حکومت ایک پیج پر ہیں اور مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں جیسے کہ آپ نے کہا چھ پانچ کا فارمولا طے پایا تھا حالانکہ ایک سیٹ کی قربانی حکومت نے دی ہے اس صورتحال میں معاملہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کے اندر باغی گروپ کھڑا ہے امکان یہ ہے کہ اگر نہ بیٹھے توامکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بیس سے بائیس کے قریب ایم پی ایز ووٹ دے سکتے ہیں اس گروپ کو اور اپنے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید