اسلام آباد( رانا غلام قادر) راولپنڈی کے شہری خبردار ہوجائیں کہ راول ڈیم کے سپل ویز آج بروز سوموار21جولائی صبح چھ بجے دو بارہ کھولےجائیں گے۔ سپل ویز صبح چھ بجے کھولے جائیں گے، دورانیہ پانچ گھنٹے، فیصلہ آبی ذخیرہ میں گنجائش بنا نے کیلئے کیا گیا،سپل ویز پانچ گھنٹے کھلے رہیں گے۔پانی نالہ کورنگ میں چھوڑ اجا ئے گا اسلئے نالہ کورنگ کے اطراف کے لوگ احتیاطی اقدامات کرلیں۔ نالہ کورنگ سے یہ پانی درائے سواں میں گرے گا۔اتوار کو راول ڈیم کے اسپل ویز صبح 6بجے کھولے گئے تھے جو پانچ گھنٹے کھلے رہے ۔ اس دوران مسلسل سائرن بجا ئے گئے۔ڈیم انتظامیہ کے مطا بق سوموار کو دوبارہ سپل ویز کھولنے کا فیصلہ ڈیم کے کیچمنٹ ایریا( بالائی علاقوں ) میں متوقع بارش کیلئے آبی ذخیرہ کی گنجائش بنا نے کی غرض سے کیا گیا ہے۔